the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مسجد دینی عنبرپیٹ میں جلسہ میلاد النبی ؐ۔ مولاناسید احمد غوری کا خطاب
حیدرآباد۔4جنوری(راست) حضور اکرمؐ نے اللہ تعالیٰ کے دربار میں دعا کی کہ ’’اے اللہ تو اسے ہمیشہ خوش حال اور سلامت رکھ جو میری بات کو سن لیتا ہے اور پھر لوگوں تک پہنچاتا ہے‘‘۔ اس طرح اللہ تعالیٰ محافل میلاد میں نہ صرف شریک ہونے والوں کو بلکہ ان کے اہل و عیال کو بھی خوش حال رکھتا ہے۔ قابل مبارکباد ہیں وہ لوگ جو محفل میلاد النبیؐ کا اہتمام کرتے ہیں اور اس کار خیر میں حصہ لیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا حافظ سید احمد غوری نے تنظیم اہل سنت و جماعت عنبرپیٹ کے زیر اہتمام مسجد دینی راحت نگر عنبرپیٹ میں منعقد جلسہ میلاد النبیؐ میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ صدر تنظیم مولوی سید



شاہ محمد فیض الدین قریشی القادری الجمالی سلیم پاشاہ نے جلسہ کی صدارت کی۔ مولانا نے کہا کہ حضور اکرمؐ کا یہ احسان عظیم ہے کہ آپؐ نے امت محمدیہؐ کو ہر طرح کی تعلیم سے سرفراز فرمایا۔ پھر کیوں نہ ہم ان کا احسان مانیں جن سے ہمیں اللہ‘ قرآن ‘ نماز‘ زکوۃ‘ حج اور بہترین امت کا مرتبہ ملا ہے۔ ایمان کی طاقت اور یقین کی قوت کیلئے علماء اور صالحین کی صحبت اختیار کرنی چاہئے۔ دنیا کی زندگی اور دولت سے محبت کے سبب بندہ رب سے دور ہوجاتا ہے۔ زکوۃ‘ حج اور دیگر نفل صدقات کے علاوہ فلاحی کاموں کے لئے مال خرچ کرنے سے دولت سے محبت میں کمی اور اللہ سے محبت قوی ہوجاتی ہے۔ جلسہ کا آغاز محمد نذیر احمد کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ محمد معین الدین نے نعت شریف سنائی۔ آخر میں حافظ شیخ متین نے سلام پڑھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.